یوکرین کیخلاف لڑنے والے روسی جنگجو دستے نے فوجی قیادت کیخلاف بغاوت کردی

روس کی حکومت نے ماسکو میں ٹینک طلب کر لیے


ویب ڈیسک June 24, 2023
روس کے وزیر دفاع کو ہٹانے کے لیے جنگجو روانہ کردئیے ہیں، سربراہ باغی گروپ:فوٹو:فائل

یوکرین کے خلاف لڑنے والے روس کے گروہ نے فوجی قیادت کے خلاف بغاوت کردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین جنگ میں روس کے لیے کامیابی حاصل کرنے والے پرائیوٹ جنجگوؤں کے دستے ویگنر نے فوجی قیادت کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے آخری حد تک جانے کا اعلان کیا ہے۔



ویگنر گروپ کے بانی یوگینی پریگوزن نے روسی وزارت دفاع کو برائی قراردیتے ہوئے کہا کہ روس کی وزارت دفاع اپنے ہی فوجیوں کو مارنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ مبینہ میزائل حملے میں ویگنر فوجیوں کی ہلاکت میں روسی وزارت دفاع کا ہاتھ ہے۔

گروپ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ روسی وزیردفاع کو ہٹانے کیلئے جنگجو یوکرین سے روس روانہ کردیے ہیں۔ اب جو راستے میں آئے گا اسے تباہ کر دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں