آزادی صحافت کا تحفظ فوج نے کیا نجی چینل کی بندش کا فیصلہ پیمرا کریگا پرویز رشید
وطن کیلیے جان قربان کرنیوالے ہمارے محسن ہیں،دہشت گرد آزادی چھیننا چاہتے تھے،وفاقی وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ آزاد صحافت کا تحفظ فوج کے جوانوں کی وجہ سے ہے۔
دہشت گرد تو آزادی کا تحفظ چھیننا چاہتے تھے۔ نجی چینل کی بندش کا معاملہ پیمرا میں ہے اور وہی اس کا فیصلہ کرے گا۔ اسلام آباد میں بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وطن کیلیے جان قربان کرنے والے ہمارے محسن ہیں۔ ملک میں دہشت گرد آزادی چھیننا چاہتے تھے، فوج نے تحفظ کیاآج جو صحافت کو آزادی حاصل ہے وہ بھی فوج کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج اور انٹیلی جنس اداروں کی قربانیوں پر قوم فخر کرتی ہے۔ شہدأ ہمارے قومی محسن ہیں۔ ہم ان کی قربانیوں سے وطن عزیز میں آزادی کا سانس لے رہے ہیں۔ اگر ان کی قربانیاں نہ ہوتیں تو کیا ملک میں آزاد صحافت ہوتی؟۔ آزادی صحافت مسلح افواج کی قربانیوں کی وجہ سے ہے، ہم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی چوری کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ عدم ادائیگی پربجلی منقطع کرنا متعلقہ وزارت کی ذمے داری ہے۔
وزیرمملکت عابد شیر علی اپنی ذمے داریاں بلاتفریق ادا کررہے ہیں۔ کسی مخصوص صوبے کیخلاف کارروائی نہیں کی۔ عمران خان گرمی میں لوگوں کو گھروں سے باہر نکال کر سڑکوں پرنہ لائیں قوم نے انھیں ووٹ دیے وہ پارلیمنٹ میں آکر اپنا مؤقف پیش کریں۔ انھوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات میں پیشرفت ہورہی ہے تاہم اس حوالے سے مذاکرات کی نگرانی چوہدری نثارکررہے ہیں، اس موضوع پر بات نہیں کرنا چاہتا۔ مذاکرات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے ہمارے محسن ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوجی جوان اور افسر اپنے سینے پرگولی نہ کھاتے تو آج عدلیہ، صحافت، جمہوریت آزاد نہ ہوتی۔ قبل ازیں بلائنڈکرکٹ ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب میں پرویزرشید نے کہا کہ کھلاڑی ہمارے معاشرے کا روشن چہرہ اور بیرون ملک ہمارے سفیر ہیں جو میدانوں میں سبز ہلالی پرچم کو بلند کرتے ہیں۔ ان کی ضروریات کیلیے چاروں وزرائے اعلیٰ کے پاس ان کا وکیل بن کر جاؤں گا ۔