گرمی کی شدت میں اضافہ ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا

کئی علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری


ویب ڈیسک June 24, 2023
کئی علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری

گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا۔

بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 516 میگاواٹ ہو گیا جس کے نتیجے میں ملک بھر میں 8 سے 10 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 484 میگاواٹ اور طلب 28ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی۔

پن بجلی کی پیداوار7ہزار73 ، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس956، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 8 ہزار9 سو میگاواٹ، ونڈ پاور پلانٹس سے 1ہزار 119، سولر بجلی گھروں سے 120، بگاس سے 152 میگاواٹ اور نیوکلیئر پاور پلانٹس سے 3 ہزار1سو 64میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔