مدارس والوں کو بھی لیپ ٹاپ اسکیم میں شامل کیا جائے عبد الاکبر چترالی
مدارس میں ہزاروں بچے زیر تعلیم ہیں، ان کو مفت رہائش اور کھانا دیا جاتا ہے، ایم این اے جماعت اسلامی
جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی عبد الاکبر چترالی نے کہا ہے کہ مدارس میں اچھی پوزیشن لینے والوں کو لیپ ٹاپ اسکیم میں شامل کیا جائے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں مولانا عبد الاکبر چترالی نے کہا کہ ملک میں مردم شماری ہوئی ہے، جو اساتذہ سے کروائی گئی، چترال کے اساتذہ نے بھی یہ فریضہ انجام دیا، چترالی اساتذہ کا کہنا ہے کہ عید آنے والی کے مگر انہیں مشاہرہ نہیں دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مدارس میں ہزاروں بچے زیر تعلیم ہیں، ان کو مفت رہائش اور کھانا دیا جاتا ہے، مدارس میں اچھی پوزیشن لینے والوں کو بھی لیپ ٹاپ اسکیم میں شامل کیا جائے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان پوسٹ میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی ہے، اس کی مکمل تحقیقات کروائی جائیں۔