نواز شریف پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں بری
نیب نے بدنیتی کی بنیاد پر ریفرنس بنایا تھا، وکیل نواز شریف
احتساب عدالت لاہور نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بری کردیا۔
لاہور کی احتساب عدالت میں پلاٹ الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی جانب سے وکیل پیش ہوئے اور کہا کہ نیب نے بدنیتی کی بنیاد پر ریفرنس بنایا تھا، نواز شریف کا پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں کوئی کردار نہیں اور نہ ہی نئے قانون کے تحت کیس بن سکتا ہے۔
احتساب عدالت کے جج راؤ عبدالجبار نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو بری کردیا۔
نواز شریف کے خلاف سابقہ دور حکومت میں لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ کرنے کا ریفرنس دائر کیا گیا تھا جس کے مطابق 57 کنال اراضی غیر قانونی طور پر منتقل کی گئی تھی۔