عید الاضحیٰ کے باعث مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں بڑی رعایت

حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا


ویب ڈیسک June 24, 2023
حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا (فوٹو: فائل)

عید الاضحیٰ کی مناسبت کو دیکھتے ہوئے وزیر ریلوے کی جانب سے عید کے 3 دن کرایوں میں بڑی رعایت دیدی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی جانب سے عید کے تین دنوں کیلئے 33 فیصد کرایوں میں کمی کردی گئی ہے، جس کا اطلاق 29 جون سے یکم جولائی تک ہوگا۔

عید کے تینوں روز پسنجر ٹرینوں کے کرایوں میں 33 فیصد رعایت ہوگی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ رعایتی کرایوں کا اطلاق عید اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں