حریم شاہ کے مجھ پر لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں صندل خٹک
سیاست یا کسی سیاسی رہنما سے کوئی تعلق نہیں ہے، صندل ختک
ٹک ٹاکر صندل خٹک کا کہنا ہے کہ حریم شاہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
صندل خٹک نے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ (حریم شاہ) میڈیا پر الگ چیز بتا رہی ہے اور عدالت میں جو کیس چل رہا ہے وہ الگ ہے۔
صندل خٹک نے کہا کہ حریم شاہ نے مجھ پر الزامات لگائے ہیں کہ میں نے ان کی نازیبا ویڈیوز وائرل کی ہیں۔ صندل کا کہنا تھا کہ میں اس بات کو کلیئر کرنے آئی ہوں کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
صندل خٹک نے میڈیا کو بتایا کہ اگر میرے خلاف کوئی ثبوت ہوتا تو میں 2 دن جیل میں گزارتی، عدالت نے مجھے ضمانت پر رہا کیا ہے۔ سیاسی رہنماؤں سے تعلقات سے متعلق سوال پر صندل کا کہنا تھا کہ اُس کا سیاست یا کسی سیاسی رہنما سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
یاد رہے کہ ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ساتھی ٹک ٹاکر صندل خٹک پر ان کی نازیبا ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل کرنے کا الزام عائد کر رکھا ہے۔