کراچی ٹک ٹاکر خاتون نشے کی زیادتی سے ہلاک دو افراد لاش اسپتال چھوڑ کر فرار

مبینہ طور پر لڑکی کی موت پارٹی کے دوران نشے کی زیادتی سے ہوئی، زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا، ذرائع


Staff Reporter June 24, 2023
درمیان میں مقتولہ لڑکی کی یادگار تصویر جبکہ دائیں اور بائیں لڑکی کواسپتال چھوڑ کر فرار ہونے والے خاتون اور مرد ( فوٹو: ایکسپریس)

ڈیفنس میں نوجوان ٹک ٹاکر مبینہ طور پر پارٹی کے دوران نشے کی زیادتی سے دم توڑگئی، دو افراد جاں بحق ہونے والی لڑکی کی لاش جناح اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

جناح اسپتال میں صبح تقریبا ساڑھے سات بجے ایک مرد اور لڑکی بیس سالہ نوجوان خاتون کو مردہ حالت میں لے کرآئےاورپولیس کے پہنچنے سے قبل 7 بجکر 42 منٹ پرکارمیں فرارہوگئے۔

شعبہ ایمرجنسی کے کلوزسرکٹ ٹی وی کیمرے میں ان کی کاراور تصویریں بھی محفوظ ہیں، اسپتال کی ایمرجنسی میں خاتون نے اپنا نام سحرش جبکہ مرد نے جبران بتایا تھا اوریہ بھی بتایا تھا کہ مردہ خاتون کی عمر20 سال ہے اوراس کا نام عائشہ زوجہ کاشف ہے، عملے کویہ بھی بتایا گیا کہ ڈیفنس میں ایک پارٹی کے دوران عائشہ نے زیادہ مقدارمیں منشیات کا استعمال کیا تھا۔

چھ گھنٹے بعد لاش کا جناح اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا، پولیس سرجن ڈاکٹرسمعیہ نے پوسٹ مارٹم کے بعد بتایا کہ لاش پر کسی طرح کے تشدد کے کوئی نشانات موجود نہیں، کیمیائی تجزیے کی رپورٹ آنے کے بعد وجہ موت سامنے آسکے گی جبکہ لاش کی شناخت کیلئے انگوٹھے کے نشانات بھی حاصل کرلیے گئے ہیں۔

ذرائع جناح اسپتال سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ خاتون کو موت سے قبل زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، لاش پوسٹ مارٹم کے بعد مردہ خانہ منتقل کردی گئی ہے۔

دوسری جانب متوفی لڑکی کی ساس ثوبیہ کا بیان سامنے آیا ہے کہ عائشہ برتھ ڈے پارٹی کا کہہ کر گئی تھی، لڑکی کا شوہر نشے کا عادی ہے، میڈیا پر لڑکی کو دیکھ کر شناخت کیا، میرے بیٹے عادل کا پتہ نہیں، وہ نشے کا عادی ہے۔

فوٹیجزمیں موجود کار کے جسٹریشن نمبربی ایکس پی 708 کے ذریعے پولیس کار مالک کے گھرگولیمار پہنچی اوراسے حراست میں لے لیا تاہم کار مالک ندیم ولی نے بیان دیا ہے کہ اس نے کارکرائے پردی تھی، کارحاصل کرنے والے کے نمبراوردیگرتفصیلات سے ندیم ولی نے پولیس کوآگاہ کردیا ہے، پولیس اس تک پہنچنے کی کوشش کررہی ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا نے ایکسپریس کوبتایا کہ دستیاب معلومات سے یہ معاملہ ابھی تک پارٹی میں نشے کے استعمال کا ہی لگ رہا ہے، پارٹی کدھرہوئی، کون کون تھا یہ سب معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی عائشہ کی والدہ گلستان جوہر کی رہائشی ہے اور وہ ڈیفنس کے ایک بنگلے میں پارٹی کرنے آئی تھی، بنگلے کے مالک کی تلاش جاری ہے، لڑکی نشے کی زیادتی سے ہلاک ہوئی ہے، لڑکی کو ہسپتال چھوڑ کر فرار ہونے والی خاتون سحرش اور جبران نامی شخص کی گرفتاری کی کوشش کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں