سب میرین ٹائٹن سانحے پر پاکستانی شوبز فنکاروں کا اظہار افسوس

احمد علی نے سانحے کی خبر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا اور افسوسناک خبر پر مرحومین کیلئے دعائیں کی


ویب ڈیسک June 24, 2023
فوٹو : فائل

پاکستان میں تجارت سے وابستہ داؤد فیملی کے دو افراد کی سب میرین ٹائٹن حادثہ اور یونان میں سیکڑوں افراد کی اموات پر پاکستانی شوبز فنکاروں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان کی ناگہانی موت پر صبا قمر، ماورا حسین، احمد علی بٹ اور فریحہ الطاف نے سوشل میڈیا پر اپنے تاثرات لکھے ہیں۔

صبا قمر نے اندوہناک واقعے پر انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی دعائیں اس سانحے کے موقع پر داؤد فیملی کے ساتھ ہیں۔

ماورا حسین نے ٹویٹر پر پوسٹ کی کہ آخر انسان اتنے بے حس کیسے ہوجاتے ہیں، اللہ تعالیٰ یونان اور ٹائٹن حادثوں کے مرحومین پر رحم فرمائے۔

فریحہ الطاف نے لکھا کہ داؤد فیملی پاکستان کا ایک بہترین تجارتی خاندان ہے اور ملک کیلئے ان کی خدمات شاندار ہیں، اس سانحے کے موقع پر میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔





احمد علی نے سانحے کی خبر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا اور افسوسناک خبر پر مرحومین کیلئے دعائیں کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں