سپریم کورٹ سویلین کے ملٹری کورٹس میں ٹرائلز کیخلاف مزید دو درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

سپریم کورٹ میں سویلین کے ملٹری ٹرائلز کے خلاف درخواستوں کی تعداد چھ ہوگئی، 7 رکنی لارجر بینچ آئندہ ہفتے سماعت کرے گا


کورٹ رپورٹر June 24, 2023
—(فوٹو : فائل)

سپریم کورٹ سویلینز کے نے ملٹری کورٹس میں ٹرائلز کے خلاف مزید دو درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری کردیا ہے، آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں صرف ایک بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

روسٹر کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف مزید دو درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہیں، نئی درخواستیں وکیل زمان وردگ اور جنید رزاق کی جانب سے دائر کی گئی تھیں جو اب سماعت کیلئے مقرر ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں: قومی سلامتی کیخلاف سازش ہو تو یہ نہیں کہا جاسکتا کہ فوج ٹرائل نہیں کرسکتی، چیف جسٹس

جس کے بعد سویلین کے ملٹری کورٹس میں ٹرائلز کے خلاف درخواستوں کی تعداد چھ ہو گئی۔

روسٹر کے مطابق جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل دو رکنی بینچ لاہور میں مقدمات سنے گا، آئندہ ہفتے پشاور، کوئٹہ اور کراچی رجسٹریوں میں مقدمات کی سماعت کیلئے کوئی بینچ تشکیل نہیں دیا گیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں