پشاور میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سکھ تاجر قتل

24 گھنٹوں کے دوران پشاور میں سکھ کمیونٹی پر دوسرا حملہ ہے


ویب ڈیسک June 24, 2023
مقتول منموہن سنگھ کی یادگار تصویر

یکہ توت کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سکھ تاجر ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق یکہ توت کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے سکھ تاجر کو شدید زخمی کردیا جو اسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے سکھ تاجر کی شناخت منموہن سنگھ کے نام سے ہوئی ہے، نامعلوم حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

24 گھنٹوں کے دوران پشاور میں سکھ کمیونٹی پر دوسرا حملہ ہے، گزشتہ روز ترلوک سنگھ کو فائرنگ کرکے زخمی کیا گیا تھا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

دریں اثنا خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے پشاور میں سکھ تاجر منموہن سنگھ کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔

نگراں صوبائی اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے اپنے بیان میں کہا کہ شرپسند اقلیتی برادری کو نشانہ بنا کر علاقے کا امن تباہ کرنے کے درپے ہیں، کسی کو بھی شہر کا امن اور بھائی چارے کی فضا خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور عوام اقلیتی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، انہوں نے من موہن سنگھ کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں