غیرجمہوری خواہشات کی پیروی نہیں کرینگے خورشید شاہ

جمہوریت کیلیے سیاستدانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی،خواجہ آصف سے ملاقات میں گفتگو


این این آئی May 01, 2014
جمہوریت کیلیے سیاستدانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی،خواجہ آصف سے ملاقات میں گفتگو۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ جمہوری اورقومی سلامتی کے اداروں کی عزت اور وقار پرکوئی حرف نہیں آنے دینگے جبکہ قائدحزب اختلاف سیدخورشید شاہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پارلیمنٹ سب سے اہم ادارہ ہے۔

کسی بھی غیرجمہوری اقدام کی حمایت نہیں کرینگے،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے وزیر دفاع خواجہ محمدآصف سے ملاقات کی جس میں ملکی اداروں کے درمیان تناؤ اور اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرے پرتبادلہ خیال کیا۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر خواجہ آصف نے کہاکہ حکومت ایسا کوئی قدم نہیں اْٹھائے گی جس سے جمہوری اورسیکیورٹی اداروں کی عزت اور وقارپر کوئی حرف آئے۔

اس موقع پرخورشید شاہ نے کہا کہ تمام اداروں میں سب سے زیادہ اہمیت پارلیمنٹ کی ہے،اپوزیشن ایسے کسی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی جس سے پارلیمنٹ اوراس کے منتخب ارکان کا وقارکم ہو، جمہوریت کیلیے سیاستدانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،کسی بھی طرح غیرجمہوری خواہشات کی پیروی نہیں کریں گے۔ملاقات کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ انھوں نے وزیرِ دفاع سے لوڈشیڈنگ اور واپڈا کے مسائل پربات چیت کی ہے،عابد شیر علی یقین دہانی کرائی ہے کہ واجبات کے حوالے سے سندھ حکومت سے رابطہ کرکے مسائل حل کرلیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |