بھارتی پلیئر پاکستانی معاملات میں ٹانگ اڑانے لگے

ورلڈ کپ وینیوز میں تبدیلی کی درخواست پر ایشون نے ’قیمتی‘ رائے پیش کردی


Sports Desk June 25, 2023
موزوں کنڈیشنز کیلیے اسٹیڈیم تبدیل کرنے کا مطالبہ کبھی پورا نہیں ہوگا، اسپنر۔ فوٹو: فائل

پاکستانی معاملات میں بھارتی کرکٹر بھی ٹانگ اڑانے لگے جب کہ ورلڈکپ وینیوز میں تبدیلی کی ممکنہ درخواست پر ایشون نے اپنی 'قیمتی' رائے پیش کردی۔

پاکستان کرکٹ کے معاملات میں بھارت کے حاضر سروس کرکٹرز بھی مداخلت کرنے لگے ہیں، اسپنر روی چندرن ایشون نے کہا کہ وینیو تبدیلی سے متعلق پی سی بی کی درخواست قبول ہونے کا امکان نہیں ہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی نے ورلڈ کپ کا مجوزہ شیڈول فیڈ بیک کیلیے تمام ممبر ممالک کو بھیجا تھا، رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے اس میں سے اپنے کچھ مقابلوں کے وینیوز پر اعتراض کیا، ان میں افغانستان سے میچ بھی شامل ہے، مجوزہ شیڈول کے تحت پاکستان کو آسٹریلیا سے بنگلورو جبکہ افغانستان سے چنئی میں مقابلہ کرنا ہے ،البتہ ڈیٹا کی بنیاد پر پی سی بی چاہتا ہے کہ افغانستان کا میچ بنگلورو اور آسٹریلیا کا چنئی میں منعقد کیا جائے تاکہ دونوں مقابلوں میں کنڈیشنز ٹیم کے حق میں ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ؛ پی سی بی نے دو وینیوز کی تبدیلی کیلئے باضابطہ درخواست دیدی

ایشون نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ پاکستان نے اپنی درخواست میں کہا کہ چنئی میں کنڈیشنز افغانستان کیلیے سازگار ہوں گی اس لیے وہ وینیو تبدیل کرنا چاہتے ہیں، اس کا مطلب یہ ہوا کہ وہ اپنے لیے ایڈوانٹیج حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ پاکستان کی یہ درخواست قبول کرلی جائے گی۔

آف اسپنر نے مزید کہا کہ اگر پی سی بی سیکیورٹی کو بنیاد بناتا تو شاید اس کا مقصد حاصل ہوجاتا جس طرح 2016 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ دھرم شالہ سے کولکتہ منتقل کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔