کراچی میں اگلے 3روز سمندی ہوائیں معطل اور گرمی میں اضافے کا امکان

شہر میں زیادہ سے زیادہ پارہ 35 سے 37 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے


ویب ڈیسک June 25, 2023
فوٹو: فائل

اگلے 3 روز کے دوران شہر میں سمندری ہوائیں بدستور معطل رہیں گی جس کے باعث مطلع گرم و مرطوب اور جزوی ابرآلود رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح سے دوپہر کے درمیان سمندر کی جنوبی (بلوچستان) سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

شہر میں زیادہ سے زیادہ پارہ 35 سے 37 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ رات اور صبح کے وقت ہلکی بارش اور بونداباندی ہونے کی توقع ہے۔

وسطی اور بالائی سندھ میں موسم گرم اور شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں