سلمان خان نے نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کو نجی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے روک دیا

آپ کی ذاتی زندگی کے بارے میں جاننے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، سلمان خان


ویب ڈیسک June 25, 2023
آپ کی ذاتی زندگی کے بارے میں جاننے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، سلمان خان (فوٹو: ایکسپریس ویب)

اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر بگ باس کی میزبانی کے فرائض سرانجام دینے والے سلمان خان نے نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کو ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے روک دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم بجرنگی بھائی جان میں رپورٹر کا کردار ادا کرنے والے نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی کو نجی زندگی کو بگ باس کے گھر میں کرنے سے انکار کردیا، انہوں نے کہا کہ عالیہ براہ کرم غور سے سنیں، ہمیں آپ کی ذاتی زندگی کے بارے میں جاننے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، اگر آپ کو لگتا ہے کہ اس شو میں آکر آپ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کریں گے تو ایسا نہیں ہو رہا ہے۔

سلمان خان نے عالیہ کو ڈانٹتے ہوئے کہا کہ آپ کے شوہر، ساس، بہو اور تمام رشتہ داروں کے متعلق آپ کی ذاتی باتیں، یہ سب اِدھر اس گھر میں دوبارہ نہیں ہونی چاہیئں۔

اس موقع پر بگ باس کے پروگرام میں عالیہ نے بیبیکا دھروے کے ساتھ جھگڑا کیا اور درخواست کی کہ مجھے یہاں سے نکال دیں کیونکہ وہ اس طرح کے 'تشدد' کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔

عالیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ میری شناخت ہمیشہ سے ایک اسٹار بیوی کی رہی ہے، جب آپ کے رشتے میں عزت نہیں ہوتی ہے تو وہ رشتہ کمزور ہوجاتا ہے۔ میں جانتی ہوں کہ میں نے پچھلے 19 سال کن مشکلات میں گزارے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی شادی شدہ زندگی میں جو بھی پریشانیاں انہیں ختم کرنا چاہتی ہوں یہی وجہ ہے کہ میں بگ باس میں موجود ہے۔

واضح رہے کہ اداکار کی اہلیہ نے الزام لگایا تھا کہ نوازالدین صدیقی انہیں اور بچوں تشدد کا نشانہ بناتے تھے جبکہ گھر سے باہر بھی نکال دیا کرتے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں