اسرائیل مغربی کنارے میں مزید یہودی بستیاں آباد کرنے سے باز رہے امریکا

اسرائیلی اقدامات سے مغربی کنارے میں امریکی شہریوں کی جانوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں

اسرائیی اقدامات سے مغربی کنارے میں امریکی شہریوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں؛ فوٹو: فائل

امریکا نے اسرائیلی حکومت سے مغربی کنارے میں اپنے شہریوں کی جانوں کی حفاظت کو یقنینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس علاقے میں یہودی بستیاں آباد کرنے سے باز رہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے مغربی کنارے میں ہزاروں نئی عمارتوں کے پرمٹ منظور کرنے پر اسرائیلی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کشیدگی کے خاتمے کے لیے اسرائیل پر فریقین کے ساتھ مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ایسے یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتا ہے جو امن کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہوئے فلسطین کے دو ریاستی حل کو مزید مشکل بنادے۔

میتھیو ملر نے یہودی آبادکاروں کے لیے نئی عمارتوں کی منظوری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئی آبادیوں کی پرمٹ سے امریکا سخت پریشان ہے جس کے باعث امریکی شہری مغربی کنارے میں خطرے سے دوچار ہیں۔


وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے بھی مغربی کنارے میں امریکیوں کی جانوں کو لاحق خطرے سے متعلق ''العربیہ'' سے گفتگو میں بتایا کہ اس معاملے پر اسرائیلی حکومت کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ایک ہفتے قبل اسرائیل نے مغربی کنارے میں نئی بستیوں کی توسیع کے منصوبے کی منظوری دی تھی۔

 

 
Load Next Story