قومی اسمبلی الیکشن ایکٹ میں ترامیم منظور نااہلی کی مدت پانچ سال مقرر

الیکشن کی تاریخ کیلیے صدر سے مشاورت کی شرط بھی ختم، تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا اور اس میں ردوبدل بھی کرسکے گا

(فوٹو فائل)

قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ میں ترامیم منظور کرلیں، اب سے نااہلی کی مدت پانچ سال مقرر کردی گئی، انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کرے گا اور اس میں ردوبدل کرسکے گا، الیکشن کی تاریخ کے لیے صدر مملکت سے مشاورت کی شرط بھی ختم کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن اسپیکر راجہ پرویز اشریف کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے متعدد بلز کی طرح ضمنی ایجنڈے کے طور پر الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کیا جسے ایوان نے منظور کرلیا۔ قبل ازیں یہ بل سینیٹ سے منظور ہوچکا ہے۔


یہ پڑھیں : آئندہ مالی سال 24-2023 کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی سے منظور

الیکشن ایکٹ بل کے تحت 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت پانچ سال مقرر کردی گئی، الیکشن کی تاریخ اور شیڈول کا الیکشن کمیشن کرے گا اور الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ میں خود سے ردوبدل کر سکے گا، الیکشن کی تاریخ سے متعلق الیکشن کمیشن کی صدر سے مشاورت کی شرط بھی ختم کردی گئی۔
Load Next Story