ساف چیمپئین شپ بھارتی کھلاڑی پاکستان کے بعد نیپال سے بھی الجھ پڑے
مسلسل دو فتوحات حاصل کرکے بھارتی سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے
ساف فٹبال چیمپئین شپ میں بھارتی کھلاڑی پاکستان کے بعد نیپالی فٹبالرز سے بھی الجھ پڑے۔
بنگلور کے سری کانتیراوا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے نیپال کو 0-2 سے شکست دی تاہم آن فیلڈ ماحول اسوقت گرم ہوگیا جب 64 ویں منٹ میں بھارتی کھلاڑی راہول بھیکے اور نیپالی پلئیر نے ہیڈر کیلئے بال کا انتظار کررہے تھے، اس پر راہول بھیکے نے مخالف ٹیم کے پلئیر پر الزام لگایا کہ انہوں نے دھکا دیا، جس پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔
میچ کے دوران ریفری کو مداخلت کرنا پڑی اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو خاموش کروایا گیا بعدازاں کچھ دیر بعد صورتحال پر قابو پا کر میچ دوبارہ شروع کردیا گیا۔
مزید پڑھیں: ساف فٹبال چیمپئین شپ؛ تھکن سے نڈھال گرین شرٹس کو بھارت سے شکست
بھارت نے میچ میں نیپال کو شکست دیکر ساف فٹبال چیمپئین شپ کے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی ہے۔
میچ میں سنیل چھتری گول اسکور کرکے (139 میچوں میں 91 گولز) کے ہمراہ ایشیا میں دوسرے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، اس سے قبل ایران کے علی دائی (148 میچوں میں 109) گولز کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان کیخلاف ریڈ کارڈ پانے والی ہندوستانی کوچ کا بیان سامنے آگیا
گروپ فاتح کا فیصلہ کرنے کیلئے ہندوستان 27 جون کو کویت سے مقابلہ کرے گا۔
واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ہندوستانی کوچ ایگور اسٹیمک نے پاکستان کے عبداللہ اقبال سے گیند چھین لی تھی، اس حرکت پر ریفری کی جانب سے بھارتی کوچ کو ریڈ کارڈ دیکھایا گیا اور میدان بدر کردیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: ساف چیمپئین شپ؛ بھارت کے بعد کویت نے بھی گرین شرٹس کو روند ڈالا
اس جھگڑے کے دوران بھارت کے سندیش جھنگن اور پاکستان کے راہیس نبی کو جھگڑے میں ملوث ہونے پر یلو کارڈ بھی دیا گیا تھا۔
میچ کے اختتام پر اسٹیمک نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ آپ میرے کل عمل کو برا کہیں یا صحیح لیکن میں ایک وارئیر ہوں اور جب ضرورت پڑی تو اپنے لڑکوں کو ریفری کے غلط فیصلوں سے بچانے کیلئے دوبارہ کروں گا۔