2024

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

شہری علاقوں میں دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے جبکہ دیہات میں 15 سے 18 گھنٹے تک پہنچ گیا


ویب ڈیسک June 25, 2023
فوٹو: فائل

پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

شہری علاقوں میں دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے تک پہنچ گیا جبکہ دیہات میں 15 سے 18 گھنٹے تک بجلی بند کی جاتی ہے۔ بجلی نہ ہونے سے شدید گرمی میں لوگ اور خاص کر بوڑھے اور بچے بے حال ہیں۔

خیبر ٹیچنگ اسپتال میں بھی لوڈ شیڈنگ بے قابو جس سے مریضوں کی جان خطرے میں پڑ گئی۔ اسپتال میں کم وولٹیج اور بجلی نہ ہونے سے کولنگ سسٹم ناکارہ ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اسکے علاوہ، کاروباری سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہیں۔

سب سے زیادہ لوڈ شیڈنگ پشاور اندرون شہر، تہکال، بڈھ بیر، ولی آباد، زرگر آباد اور کوہاٹی میں کی جا رہی ہے جبکہ حاجی کیمپ، جی ٹی روڈ آمین کالونی، سیٹھی ٹاؤن کوہاٹی، کوہاٹ روڈ مرشد آباد میں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

پشاور سمیت صوبے کے مختلف شہر ہیٹ ویوو کی لپیٹ میں ہیں، پشاور میں پارہ 44 ڈگری تک پہنچ گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں