راولپنڈی کے تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں 13 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی

نامزد ملزم سلمان متاثرہ لڑکی کا کزن ہے، گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، پولیس


ویب ڈیسک June 25, 2023
فوٹو:فائل

تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں 13 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹرجنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں 13 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کا نوٹس لیتے ہوئے نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے انسپکٹرجنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے اور متاثرہ بچی کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے بھی ایس پی پوٹھوہار سے مبینہ زیادتی کے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے نامزد ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے دادا کی طرف سے درخواست موصول ہونے پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، نامزد ملزم سلمان متاثرہ لڑکی کا کزن ہے جبکہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی کے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ملزم کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

دریں اثنا ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی نے متاثرہ لڑکی اور فیملی سے ملاقات کرکے انہیں انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

متاثرہ فیملی نے پولیس کی بروقت قانونی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کیا جا چکا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی ناقابل برداشت ہے، ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تفتیشی اور لیگل ٹیم تمام قانونی تقاضے پورے کرے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |