ٹائٹن حادثے سے متعلق مذاق کرنا یاسر حسین کو مہنگا پڑ گیا
ہمارے اداکاروں کو سیکھنے کی ضرورت ہے کہ سوشل میڈیا پر بات کس طرح کرنی چاہیے، سوشل میڈیا صارف
پاکستانی اداکار اور ہدایتکار یاسر حسین نے حال ہی میں ٹائٹن حادثے کا حوالہ دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر مذاقاً ایسی بات کہہ دی جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی تنقیدیں ہو رہی ہیں۔
یاسر حسین اداکاری، اسکرپٹ رائٹر اور ہدایت کاری کی صلاحیتوں کے حامل ملٹی ٹیلنٹڈ اسٹار ہیں۔ انہوں نے سپر اسٹار اقرا عزیز سے شادی کی اور اب وہ کبیر حسین کے والد ہیں۔
یاسر اپنے اہلخانہ اور بالخصوص اپنے بیٹے کپیر کے لیے اپنی محبت کا اظہار سوشل میڈیا پر کرتے رہتے ہیں۔ یاسر کی سوشل میڈیا کی ایک متنازعہ تاریخ بھی ہے جس میں وہ اپنے تبصروں کی وجہ سے بہت سے جھگڑوں میں ملوث ہوچکے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹائٹن آبدوز کے حالیہ حادثے کے متاثرین کے بارے میں اداکار کے تبصروں کو سوشل میڈیا صارفین نے بےہودہ مذاق کے طور پر لیا ہے۔ یاسر نے انسٹاگرام پر اس سے متعلق دو پوسٹ شیئر کیں جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ اقرا عزیز سے 'درخواست' کی کہ وہ اسے ٹائٹن جیسی مہم پر جانے کیلئے کبھی نہ کہے۔
مذکورہ بالا تبصروں کو صارفین نے اداکار کی غییر حساس قرار دیا ہے اور اس پر ردعمل دیتے ہوئے صارفین کا کہنا تھا کہ ہمارے اداکاروں کو سیکھنے کی ضرورت ہے کہ سوشل میڈیا پر بات کس طرح کرنی چاہیے۔
دوسرے صارفین کا کہنا تھا کہ انہیں شرم آنی چاہیے یہ کسی کے غم کو مذاق کا ذریعہ بنارہے ہیں۔ جہالت اور گھٹیا پن ہے۔ آپ خود ایک باپ ہوتے ہوئے ایسی باتیں کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹائٹن ایک آبدوز تھی جو زیر سمندر ٹائٹینک کے ملبے کو دیکھنے کے لیے 5 افراد لے گئی تھی تاہم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے جس میں 2 پاکستانی باپ اور بیٹا بھی شامل تھے ۔