آصف زرداری خصوصی طیارے کے ذریعے دبئی پہنچ گئے

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف کی ملاقات متوقع ہے


ویب ڈیسک June 25, 2023
—فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری خصوصی طیارے کے ذریعے دبئی پہنچ گئے۔

خیال رہے کہ ان دنوں ن لیگ کے قائد نواز شریف بھی دبئی میں موجود ہیں۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف کی ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق سینئر نائب صدر ن لیگ مریم نواز شریف بھی دوبئی میں میاں نواز شریف کے پاس پہنچ چکی ہیں جبکہ اہم ملاقات میں سیاسی صورتحال کے حوالے سے اہم پیش رفت کا امکان ہے۔

موجودہ سیاسی پیش رفت ایسے وقت پر سامنے آرہی ہیں جب قومی اسمبلی کی جانب سے نااہلی کی زیادہ سے زیادہ سزا 5 برس کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا ہے جس کے بعد نواز شریف اور استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے الیکشن لڑنے کی راہ بھی ہموار ہوگئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں