یوراگوائے میں پانی کا بحران عوام کھارا پانی پینے پر مجبور

60 فیصد آبادی کو پانی فراہم کرنے والا پاسو سیورینو ڈیم میں جولائی کے اوائل تک پانی مکمل طور پر ختم ہوسکتا ہے


June 25, 2023
[فائل-فوٹو]

جنوبی امریکا کے ملک یوراگوائے میں کئی سالوں سے جاری خشک سالی اور بلند درجہ حرارت کی وجہ سے پانی کی قلت ہوچکی ہے جس پر صدر مملکت لوئس لکالے پو نے ایمرجنسی الرٹ بھی جاری کیا ہے۔


امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یوراگوائے کی صورتحال اس قدر خراب ہو چکی ہے کہ رہائشیوں کو نلکے میں نمکین پانی پینے پر مجبور کیا جا رہا ہے اور مزدور دارالحکومت کے وسط میں زیر زمین پانی کو اوپر کھینچنے کے لیے کنویں کھود رہے ہیں۔


خشک سالی سے دو چار ممالک کے خطرے کے لیے یوراگوائے کی صورتحال ایک انتباہ ہے جو کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں مزید خطرناک ہوسکتا ہے۔


کینیلون گرانڈے جو کہ دارالحکومت مونٹیویڈیو میں ایک اہم آبی ذخائر تھا اور دس لاکھ سے زائد شہریوں کو پانی فراہم کرتا تھا، اب ایک کیچڑ والے میدان میں تبدیل ہوگیا ہے جسے مقامی لوگ اب پیدل ہی عبور کر سکتے ہیں۔


اسی طرح ایک اور آبی ذخیرہ پاسو سیورینو جو عام طور پر ملک کی 60 فیصد آبادی کو تازہ پانی فراہم کرتا ہے، میں پانی کی سطح میں سب سے زیادہ ریکارڈ کمی دیکھی گئی۔ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ جولائی کے اوائل میں پانی کی سطح مکمل طور پر ختم ہو سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں