پی آئی اے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں 35 فیصد تک اضافہ

فلائنگ الاؤنس کے حصول کے لیے 50 گھنٹے طیارہ اڑانا لازمی قراردیا گیا ہے، قومی ایئرلائن انتظامیہ


Staff Reporter June 26, 2023
فلائنگ الاؤنس کے حصول کے لیے 50 گھنٹے طیارہ اڑانا لازمی قراردیا گیا ہے، قومی ایئرلائن انتظامیہ۔ فوٹو: فائل

پی آئی اے کے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں 35 فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔

اربوں روپے خسارے میں جانے والی پی آئی اے کی انتظامیہ نے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔ پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں 35 فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔

قومی ایئرلائن انتظامیہ کے ایڈمن آرڈر کے مطابق فلائنگ الاؤنس کے حصول کے لیے 50 گھنٹے طیارہ اڑانا لازمی قراردیا گیا ہے، 10 سال تک سروس والے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں 35 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کو رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں 38 ارب روپے کا نقصان

20 سال سروس والے پی آئی اے کے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں 30 فیصد اضافہ جبکہ 30 سال تک پی آئی اے میں سروس کرنے والے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں 25 فیصد اضافہ کردیا گیا، 30 سال سے زیادہ سروس دینے والے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں 20 فیصد تک اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں