چوہدری پرویز الہٰی کا فرنٹ مین گرفتار 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

چوہدری پرویز الہیٰ اور فرنٹ مین کے درمیان گفتگو کی آڈیو لیک ہوگئی، جس میں پیسوں سے متعلق بات کی جارہی ہے

فوٹو فائل

ایف آئی اینٹی منی لانڈرنگ نے تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کے خاص گن مین اور فرنٹ مین محمد زمان کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق محمد زمان چوہدری پرویز الہٰی کا کیش بوائے اور فرنٹ مین تھا اور غیرقانونی پیسوں کی ترسیل میں ملوث ہے۔ محمد زمان چوہدری پرویز الہٰی کی تیسری بیوی سائرہ انوار کے ساتھ مبینہ طور پر کرپشن سے حاصل کیے گئے کروڑوں روپے کی لین دین کرتا تھا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فروری 2023 میں پولیس نے محمد زمان کو پرویز الہٰی کے کہنے پر پنجاب ہاؤس اسلام آباد سے سائرہ انور کے لیے شراب لاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ایف آئی اے نے محمد زمان کے موبائل فون کے فرانزک سے اہم شواہد حاصل کر لیے ہیں۔ چوہدری پرویز الہٰی کے فرنٹ میں محمد زمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔


محمد زمان اور پرویز الہیٰ کے درمیان گفتگو کی آڈیو لیک

ایف آئی اے ذرائع سے چوہدری پرویز الٰہی کے گن اور فرنٹ مین کی آڈیو جاری کی گئی ہے، جس میں زمان کو پرویز الہیٰ سے بات کرتے سنا جاسکتا ہے۔

اس آڈیو میں زمان نے کہا کہ میں پہنچ گیا ہوں، جس پر پریوز الہیٰ نے بولا کہ بتایا نہیں کتنے پیسے دیے تو زمان نے دو کا جواب دیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران زمان کے موبائل سے یہ آڈیو برآمد ہوئی ہے۔
Load Next Story