خیبر پختون خوا میں شدید بارشیں چھت گرنے سے خاتون جاں بحق

تیز بارش سے ندی نالوں میں بہاؤ تیز ہوگیا اور پانی سڑکوں، گلیوں اور گھروں میں داخل ہوگیا۔


ویب ڈیسک June 26, 2023
تیز بارش سے ندی نالوں میں بہاؤ تیز ہوگیا اور پانی سڑکوں، گلیوں اور گھروں میں داخل ہوگیا۔

پشاور، چارسدہ، مردان، نوشہرہ، صوابی، مالاکنڈ، سوات اور صوبے کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔

تیز بارش سے ندی نالوں میں بہاؤ تیز ہوگیا اور پانی سڑکوں، گلیوں اور گھروں میں داخل ہوگیا۔

بارشوں سے جانی اور مالی نقصانات بھی ہوئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ طلب کر لی۔

بونیر کے گاؤں تختہ بند میں طوفانی بارش کی وجہ سے کمرے کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو1122 میڈیکل ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈگر ہسپتال منتقل کردیا۔ زخمیوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔

پشاور میں بارش سے بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہونے سے شہر کے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ کئی گھنٹوں تک بجلی کا نظام بحال نہ ہو سکا۔

لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر روڈز کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ انہوں نے واپڈا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ نے زندگی مشکل بنا دی، گھروں اور مساجد میں پانی تک نہیں، دن رات بجلی نہیں ہوتی۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختون خوا کے بیشتر حصوں میں 30 جون تک وفقے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |