صدر پی ٹی آئی پرویز الہیٰ ایک بار پھر گرفتار

ایف آئی اے کی ٹیم نے مقدمہ نمبر 6 میں گرفتار کیا

ایف آئی اے کی ٹیم نے مقدمہ نمبر 6 میں گرفتار کیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے کی ٹیم سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو بکتر بند گاڑی میں کیمپ جیل لاہور سے گرفتار کرکے لے گئی۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے انہیں مقدمہ نمبر 6 میں گرفتار کیا ہے۔

ایف آئی اے نے پرویز الہی ضلع کچہری میں پیش کرکے ان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگ لیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ چوہدری پرویز الہی کو کروڑوں روپے کی مشکوک ٹرانزکشن کے نئے کیس میں گرفتار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: چوہدری پرویز الہٰی کا فرنٹ مین گرفتار، 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور


عدالت نے ایف آئی اے کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پرویز الٰہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔



دوسری جانب ایف آئی اینٹی منی لانڈرنگ نے تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کے خاص گن مین اور فرنٹ مین محمد زمان کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق محمد زمان پر چوہدری پرویز الہٰی کا کیش بوائے اور فرنٹ مین اور غیرقانونی پیسوں کی ترسیل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ محمد زمان چوہدری پرویز الہٰی کی تیسری بیوی سائرہ انوار کے ساتھ مبینہ طور پر کرپشن سے حاصل کیے گئے کروڑوں روپے کی لین دین کرتا تھا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فروری 2023 میں پولیس نے محمد زمان کو پرویز الہٰی کے کہنے پر پنجاب ہاؤس اسلام آباد سے سائرہ انور کے لیے شراب لاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ایف آئی اے نے محمد زمان کے موبائل فون کے فرانزک سے اہم شواہد حاصل کر لیے ہیں۔ چوہدری پرویز الہٰی کے فرنٹ میں محمد زمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔
Load Next Story