الخدمت فاؤنڈیشن نے قربانی فی سبیل اللہ پراجیکٹ کی تیاریاں مکمل کرلیں

پاکستانی سیلاب متاثرین، خواجہ سرا کمیونٹی، نادار افراد اور بیرون ملک متاثرین سمیت 21 لاکھ افراد مستفید ہوں گے


Press Release June 26, 2023
پاکستانی سیلاب متاثرین، خواجہ سرا کمیونٹی، نادار افراد اور بیرون ملک متاثرین سمیت 21 لاکھ افراد مستفید ہوں گے (فوٹو : پریس ریلیز)

الخدمت فاؤنڈیشن کے قربانی فی سبیل اللہ پراجیکٹ کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، پاکستان میں سیلاب متاثرین اور نادار افراد کے ساتھ ساتھ فلسطین، شام، روہنگیا، افغانستان اور کشمیری مہاجرین اور خواجہ سرا کمیونٹی کےلیے قربانی فی سبیل اللہ کا اہتمام کیا جائے گا، جس سے 21 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔

یہ بات الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر ذکر اللہ مجاہد، الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے نائب صدر چوہدری محمد سلیم اور سینئر منیجر میڈیا ریلیشنز شعیب ہاشمی نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہی۔

ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ اس سال الخدمت فاؤنڈیشن 6000 بڑے اور 3000 چھوٹے جانوروں کی قربانی کا اہتمام کر رہی ہے جس سے سیلاب متاثرہ علاقوں سمیت ملک بھر میں 21 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت ہم پاکستانی سیلاب متاثرین، خواجہ سرا کمیونٹی سمیت بیرون ممالک میں مصیبت زدہ بہن بھائیوں کے لیے فلسطین، شام، روہنگیا، افغانستان اور کشمیری مہاجرین تک قربانی فی سبیل اللہ کا اہتمام کرتی ہے،پاکستان سے مخیر حضرات کے ساتھ ساتھ الخدمت کو ملنے والی قربانیوں کا ایک بڑا حصہ بیرونِ ممالک مقیم پاکستانیوں اوربرادر تنظیموں کی بھیجی گئی قربانیوں پر مشتمل ہوتا ہے۔

ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اپنے سفید پوش بہن بھاۂیوں تک قربانی کا گوشت پہنچانے کےلیے الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں