کراچی ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

ملزمان پچھلے 10 سال سے وارداتیں کررہے تھے اور 15 روز قبل ہی جیل سے رہا ہوکر آئے تھے، سی ٹی ڈی حکام


Staff Reporter June 26, 2023
ملزمان کےقبضے سے اسلحہ،گاڑیوں کی نمبرپلیٹس،موبائل فون،2 گاڑیاں اوردیگر سامان برآمد کرلیا، پولیس(فوٹو: ایکسپریس)

سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے سفاری پارک کے قریب کارروائی کرتے ہوئےڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، دوگاڑیاں اور دیگرسامان برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نےیونیورسٹی روڈسفاری پارک کےقریب کارروائی کرتے ہوئےڈکیتی،کاراسنیچنگ اوراسٹریٹ کرائم میں ملوث4ملزمان فہد،عامر،شاہ رخ اورزاہد اسلم کوگرفتارکرکےان کےقبضے سے اسلحہ،گاڑیوں کی نمبرپلیٹس،موبائل فون،2 گاڑیاں اوردیگر سامان برآمد کرلیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد کی جانے والی گاڑیاں شاہراہ فیصل اورگلستان جوہرتھانے کی حدود سے چھینی گئی تھیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش کےدوران گرفتارملزمان نے انکشاف کیا ہےکہ وہ گزشتہ 10 سالوں سے وارداتیں کررہے ہیں اورکئی مرتبہ جیل جا چکے ہیں اور 15 روزقبل ہی جیل سے ضمانت پررہا ہوکرآئے تھے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں