عدنان صدیقی کی گلوکار اسد عباس کے علاج کیلئے مدد کی اپیل
بیماری نے گلوکار کو نہ صرف جسمانی طور پر تکلیف دی بلکہ اس نے ان کے معاشی حالات بھی بگاڑ دیئے، عدنان صدیقی
پاکستانی گلوکار اسد عباس نے ایک وڈیو بیان میں خبر دی ہے کہ ان کے گردوں کی بیماری آخری لیول تک پہنچ گئی ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں کڈنی ٹرانسپلانٹ تجویز کیا ہے۔
گلوکار نے بتایا کہ کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے انہیں پانچ کروڑ کی ضرورت ہے اور یہ علاج امریکا میں ہو سکتا ہے، انہوں نے ساتھ میں اپنی بینک اکاؤنٹ تفصیلات بھی شیئر کی تاکہ لوگ رقم کے ساتھ ان کی مدد کرسکیں۔
پاکستانی اداکار اور فلمساز عدنان صدیقی نے اسد عباس کی ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا اور ساتھ ہی گورنمنٹ اور شوبز برادری سے ساتھی فنکار کی مدد کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے طویل پوسٹ میں بتایا کہ گردوں کی بیماری نے گلوکار کو نہ صرف جسمانی طور پر تکلیف دی بلکہ اس نے ان کے معاشی حالات بھی بگاڑ دیئے ہیں۔
عدنان صدیقی نے گورنمنٹ اور ساتھی فنکاروں سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھیں اور ایک باصلاحیت گلوکار کی زندگی بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔