مولانا ہدایت الرحمان کو گوادراوروہاں کے عوام سے کچھ لینا دینا نہیں میر ضیا اللہ لانگو

مولانا ہدایت کا ٹارگٹ خود کو ایم پی اے بنانا ہے، صوبائی وزیر داخلہ

—فائل فوٹو

صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے سی پیک کو گیم جینجر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان گوادر کے لوگوں کے جذبات سے کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمان کو گوادر اوروہاں کے عوام سے کچھ لینا دینا نہیں، جس رزلٹ تک میں پہنچا ہوں مولانا ہدایت کا ٹارگٹ خود کو ایم پی اے بنا نا ہے، وہ ایم پی اے بننے کے لیے میں بلوچستان کو قربانی کا بکرا نہیں بنا سکتا۔


صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ وڈھ کا مسئلہ قبائلی تنازع ہے،قبائلی مسائل کو آپس میں منت سماجت سے ہی حل کیا جاتا ہے، قبائلی تصادم کو ختم کرنے کے لیے قبائلی روایت کی پاسداری کرنی ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا۔
Load Next Story