جرمنی میں منعقدہ اسپیشل اولمپکس رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر

پاکستان نے ایونٹ کے دوران مختلف مقابلوں میں 10 گولڈ میڈلز حاصل کیے

اسپیشل اولمپکس میں شریک پاکستانی ایتھلیٹس کا برلن کے برینڈن برگ گیٹ پر لیا گیا گروپ (فوٹو: ایکسپریس)

جرمنی کے شہر برلن میں کھیلے گئے 16 ویں اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز پیر کی شب اختتام پذیرہوگئے۔

اگلے ونٹر اولمپکس ورلڈ گیمز 2025 میں اٹلی میں منعقد ہوں گے، برلن کے برینڈن برگ گیٹ پر اختتامی تقریب میں گیمزکی مشعل کو بجھایا گیا اور اسپیشل اولمپک کا پرچم اگلے گیمز کے میزبان ملک اٹلی کے حوالے کیا گیا۔

مزید پڑھیں: اسپیشل اولمپکس: سفیر عابد نے سائیکل ریس میں گولڈ میڈل جیت لیا


9 روزتک جاری رہنے والے گیمزمیں 176 ممالک کے 6500 کے قریب کھلاڑیوں نے حصہ لیا جبکہ پاکستان نے مختلف مقابلوں میں 10 گولڈ میڈلز کے علاوہ متعدد سلور اور برونز میڈل حاصل کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسپیشل اولمپکس: 4 پاکستانی ایتھلیٹس نے فائنل مقابلوں کیلئے کوالیفائی کرلیا

اختتامی تقریب میں میوزیکل پروگرام سے ایٹھلیٹس بہت لطف اندوزہوئے، انہوں نے مختلف پرفارمنس پروالہانہ رقص کیا اور أپس میں اپنی جیکٹس اورسوینئیر کا بھی تبادلہ کیا، أخر میں آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا۔
Load Next Story