ساہیوال ریجن کے 21 ٹکٹ ہولڈرز اور تمام کارکنان کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

ساہیوال، اوکاڑہ سے گزشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران 21 رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا


ویب ڈیسک June 26, 2023
فائل فوٹو

پنجاب کے ضلع ساہیوال سے پی ٹی آئی کے 21 امیدواروں، رہنماؤں اور تمام پارٹی کارکنان نے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ساہیوال ریجن سے گزشتہ 12 گھنٹوں میں پی ٹی آئی کی مزید 21 وکٹیں گر گئی، پاکپتن کے امجد جوئیہ،امیر حمزہ، ناصر حمید، اور ماجد ڈوگرسمیت 9 ارکان نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔

امجد این اے 140،امیرحمزہ پی پی194اور ماجد پی پی 195 سے ٹکٹ ہولڈر تھے اور تینوں کو پاکپتن میں مضبوط سیاسی شخصیت کے طور پر جانا جاتا تھا۔

اس کے علاوہ اوکاڑہ سے چوہدری وسیم، عبدالحمید، اور سرفراز سمیت 6 ارکان پارٹی عہدوں سے مستعفی ہوگئے جبکہ ساہیوال کے محمدخاں، چوہدری اصفر اور شاہد سمیت 6 سے زائد ارکان نے پارٹی چھوڑ دی۔

اس کے علاوہ ساہیوال ریجن کے تمام کارکنان نے سانحہ نو مئی کے نتیجہ میں پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں