جناح اسپتال کراچی میں خاتون ٹک ٹاکر کی لاش چھوڑ کر جانے والا ملزم گرفتار

ملزم اتوار کے روز ایک خاتون کے ساتھ شعبہ حادثات میں ٹک ٹاکر کی لاش چھوڑ کر فرار ہوا تھا


طحہ عبیدی June 26, 2023
فوٹو ایکسپریس نیوز

جناح اسپتال میں دو روز قبل خاتون کی لاش چھوڑ کر جانے کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جناح اسپتال میں لڑکی کی لاش چھوڑ کر جانے کے معاملے میں ضلع سائوتھ پولیس نے لاش اسپتال چھوڑ کر جانے والے اہم ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا۔ جس کی شناخت جبران کے نام سے ہوئی۔

حکام کے مطابق جبران کی ساتھی خاتون کی شناخت بھی ہوگئی ہے جبکہ اس گروپ کے دیگر افراد کو بھی تفتیش کیلئے حراست میں لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: خاتون ٹک ٹاکر کا مبینہ قتل، شوہر اور ساس زیر حراست

واضح رہے کہ ہفتے کے روز کار میں سوار افراد جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں خاتون کی لاش لاوارث چھوڑ کر چلے گئے تھے، میڈیکل رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ خاتون کی نشے کی زیادتی کے باعث موت ہوئی ہے۔

بعد ازاں پولیس اور تفتیشی اداروں نے کارروائی مکمل کرنے کے بعد شوہر کو حراست میں لیا جبکہ ساس کا بیان بھی قلم بند کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |