ورلڈکپ 100 روزہ کاؤنٹ ڈاؤن کا آج آغاز

شیڈول بھی جاری کیا جائے گا،پاک بھارت میچ احمد آباد میں ہی ہونے کا امکان


Sports Reporter June 27, 2023
وزیر اعظم پاکستان اور چیئرمین بورڈ کو آنے کی دعوت دی جائے گی،بھارتی میڈیا۔ فوٹو: ٹوئٹر اسکرین گریب

ممبئی میں سجائی جانے والی تقریب میں منگل کو ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان ہو جائے گا، اسی کے ساتھ 100روزہ کاؤنٹ ڈاؤن کا آغاز بھی ہوجائے گا۔

ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان منگل کو ہوگا، اس موقع پر آئی سی سی نے ممبئی میں تقریب سجانے کا فیصلہ کیا ہے،اسی روز 100روزہ کاؤنٹ ڈاؤن بھی شروع ہو گا۔

پی سی بی نے گزشتہ دنوں آئی سی سی کو خط میں نریندرا مودی اسٹیڈیم، احمد آباد میں پاک بھارت مقابلے کے ساتھ بنگلورو اور چنئی میں آسٹریلیا وافغانستان سے میچز پر اعتراض کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ کی چمچماتی ٹرافی آج سے جلوے بکھیرے گی

بھارتی میڈیا کے مطابق وینیوز میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی اور روایتی حریفوں کا میچ احمد آباد میں ہی ہوگا، ایک آفیشل کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے سب سے بڑے میچ کا بھرپور میلہ سجانے کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہتی،اس کیلیے سب سے زیادہ گنجائش والا نریندرا مودی اسٹیڈیم ہی موزوں ترین وینیو ہے، وی وی آئی پیز شخصیت کی آمد کے پیش نظر بھی یہاں ہی ہائی پروفائل مقابلہ کرانا مناسب رہے گا۔

پی سی بی نے کہا ہے کہ ٹیم کی شرکت حکومتی اجازت سے مشروط ہوگی، البتہ امکان یہی ہے کہ گرین شرٹس ورلڈکپ میں شریک ہوں گے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ آئی سی سی کے اعلیٰ حکام اور مشہور شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی وزیر اعظم پاکستان اور چیئرمین پی سی بی کو بھی مدعو کرے گا، نریندر مودی اسٹیڈیم میں اس وقت میگا ایونٹ کیلیے تزئین و آرائش کا کام جاری ہے، افتتاحی میچ اور فائنل کی میزبانی بھی یہی وینیو کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں