کرتار پور راہداری نے 75 سال سے بچھڑے 2 مسیحی خاندانوں کو ملوا دیا
ہجرت پاکستان کے وقت یوسف مسیح کی دو پھوپھیاں بھارت رہ گئی تھیں، دونوں خاندانوں نے حکومت کا شکریہ ادا کیا
کرتارپور میں 75 سال بعد دو مسیحی خاندانوں کی ملاقات ہوئی ہے۔
پی ایم یو کرتاپور انتظامیہ کے مطابق بھارت سے آئے موہن مسیح کو ملنے کے لیے ان کے رشتہ دار یوسف مسیح اسلام آباد سے کرتارپور پہنچا۔ دونوں خاندانوں کا ٹیلی فون پر ایک دوسرے سے رابطہ رہتا تھا۔
دونوں خاندانوں کو ملکوں کی طرف سے مسیحی برادری کے لیے ویزا کی مشکلات کے باعث پاکستانی مسیحی خاندان انڈیا جاسکا اور نہ ہی بھارتی مسیح پاکستان آسکے تھے۔ دونوں خاندانوں کی ملاقات ویزا فری کرتارپورکوریڈور کے ذریعے ممکن ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ ہجرت پاکستان کے وقت یوسف مسیح کی دو پھوپھیاں بھارت رہ گئی تھیں۔ آج ان دونوں خاندانوں کے ملاقات ہوئی تو ان کی خوشی قابل دید تھی،دونوں مسیحی خاندانوں نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا