بچوں کے لیے 500 روپے تک کا دودھ کا ڈبہ مہنگا

کھاد پر5فیصد ٹیکس لاگو، گندم کے چوکر کی سپلائی پر ٹیکس کی چھوٹ


Irshad Ansari June 27, 2023
ڈرگ ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ادویات سازوں اور سپلائرز کو ٹیکس کی رعایت ۔ فوٹو : فائل

بچوں کے لیے 500 روپے تک کا دودھ کا ڈبہ مہنگا ہو گیا۔


حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں بچوں کے 500 روپے مالیت تک کے دودھ کے ڈبے پر سیلز ٹیکس 5 فیصد سے بڑھا کر6فیصد کردیا جس سے دودھ کے ڈبے کی قیمت بڑھے گی۔


یہ بھی پڑھیں: پیکڈ جوسز پر 20 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مخالفت

قابل ٹیکس اشیا کی غیر رجسٹرڈ لوگوں کو سپلائی پر سیلز ٹیکس کی شرح تین فیصد سے بڑھا کر چار فیصد کردی ہے تاہم گندم کے چوکر کی سپلائی پر ٹیکس کی چھوٹ دیدی ہے اور چوکر کی سپلائی پر ٹیکس کی چھوٹ یکم جولائی2018سے دی گئی۔

اس کے علاوہ ڈرگ ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ادویات سازوں اور سپلائرز کو بھی ٹیکس سے چھوٹ دیدی گئی جبکہ ڈی اے پی کھاد پر پانچ فیصد ٹیکس لاگو کردیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں