بھارت سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحفظات  کا اظہار کیا ہے امریکا

پاکستان کو دہشتگرد گروپوں کے مکمل خاتمے کیلیے مزید اقدامات کرنے چاہئیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

امریکی صدر نے مودی کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال پرتشویش ظاہرکی:فوٹو:فائل

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ امریکا بھارتی حکام کے ساتھ بات چیت میں انسانی حقوق سے متعلق تحفظات کا اظہار کرتا رہتا ہے۔


ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکا بھارتی حکام کے ساتھ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مستقل بات کرتا رہتا ہے اور آئندہ بھی بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے رہیں گے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے بھارتی وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں بھی اس مسئلے کو اٹھایا تھا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی سے پاکستان کے عوام کئی برسوں سے متاثرہوئے۔ پاکستان کی جانب سے انسداد دہشتگردی کے لیے کیے گئے اقدامات کو تسلیم کرتے ہیں تاہم پاکستان کو دہشتگرد گروپوں کے مکمل خاتمے کے لیے مزید اقدامات کرنا چاہئیں۔
Load Next Story