سابق عالمی چیمپئین ویسٹ انڈیز ورلڈکپ کوالیفائر سے بھی باہر

ہائی اسکورنگ مقابلہ ٹائی ہونے کے بعد سپر اوور میں فتح حاصل کر لی


Sports Desk June 27, 2023
زمبابوے نے امریکا کو 304 کے مارجن سے ہرا دیا، ولیمز کے174 رنز۔ فوٹو: گیٹی امیجز

سابق عالمی چیمپئین ویسٹ انڈیز ورلڈکپ کوالیفائر سے بھی باہر ہو گئی۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کے کوالیفائر راؤنڈ میں نیدرلینڈز نے دو مرتبہ عالمی چیمپئن رہنے والی ٹیم ویسٹ انڈیز کو اعصاب شکن مقابلے کےبعد سپر اوور میں شکست دے دی۔

نیدر لینڈز سے میچ میں ویسٹ انڈیزنے 6 وکٹ پر 374 رنز بنائے، نکولس پوران104 ناٹ آئوٹ اور برینڈن کنگ 76 رنز اسکور کرنے میں کامیاب رہے، ذوالفقار نے 2 وکٹیں لیں،جواب میں ڈچ الیون نے بھی 9 وکٹ پر 374 رنز بنا دیے، نیڈامینارو نے 111 اور ایڈورڈز نے 67 رنز کی اننگز کھیلیں، روسٹن چیس نے 3 شکار کیے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق کپتان اینجلو میتھیوز کو ورلڈکپ کوالیفائر ٹیم سے باہر کردیا گیا

سپراوور میں لوگان وان بیک کے لاٹھی چارج کی بدولت نیدرلینڈز نے وکٹ گنوائے بغیر 30 رنز اسکور کیے، حریف سائیڈ 2 وکٹ پر 8 رنز بنا پائی۔

قبل ازیں زمبابوے نے گروپ میں لگاتار چوتھی فتح پالی، میزبان الیون نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹ پر 408 کا بڑا مجموعہ حاصل کیا، سین ولیمز نے 101 گیندوں پر 174 رنز اسکور کیے، وکٹ کیپر جوئے لارڈ گومبی نے 78 رنز بنائے، سکندر رضا نے 27 بالز پر 48 رنز کی اننگز کھیلی، ریان برل نے 16 گیندوں پر 47 رنز اسکورکیے، امریکی بیٹنگ لائن 25.1 اوورز میں 104 رنز پر بکھرگئی، رچرڈ این گریوا اور سکندر رضا نے 2،2 وکٹیں لیں، تین بیٹرز رن آئوٹ ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں