22 سالہ بھارتی یوٹیوبر ٹریفک حادثے میں ہلاک

دیو راج پٹیل کے یوٹیوب پر 4 لاکھ سبسکرائبر جبکہ انسٹاگرام پر ہزاروں کی تعداد میں فالوورز ہیں


ویب ڈیسک June 27, 2023
(فائل فوٹو)

معروف بھارتی یوٹیوبر اور کامیڈین دیو راج پٹیل ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگیا۔


بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 22 سالہ دیو راج پٹیل ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے رائے پور میں ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک جبکہ ان کا دوست شدید زخمی ہوا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق یوٹیوبر اپنے دوست کے ساتھ بائیک پر سفر کے دوران تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر موقع پر ہی ہلاک گیا۔



حادثے میں محفوظ رہنے والے موٹر سائیکل سوار راکیش منہر نے ایمبولینس کو بلایا اور یوٹیوبر کو فوری اسپتال منتقل کیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ حادثے میں ملوث ملزم ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ٹرک کو ضبط کر لیا گیا ہے۔

دیو راج پٹیل کے یوٹیوب پر 4 لاکھ سبسکرائبر جبکہ انسٹاگرام پر ہزاروں کی تعداد میں فالوورز ہیں۔ وہ اپنی مزاحیہ ویڈیوز اور ڈائیلاگ 'دل سے بُرا لگتا ہے' کیلئے مشہور تھے۔

ریاست چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھپیش بھاگل نے یوٹیوبر کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی دیو راج کی موت پر رنج و غم کا اظہار کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں