لاہورمیں شدید گرمی کی وجہ سے یوسف رضا گیلانی کی طبیعت بگڑ گئی اسپتال منتقل

سابق وزیراعظم کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ان کے ضروری میڈیکل ٹیسٹ کئے گئے ہیں، ڈاکٹرز


ویب ڈیسک May 01, 2014
یوسف رضا گیلانی لاہور ایئرپورٹ پہنچے تو شدید گرمی کے باعث ان کی طبیعت اچانک خراب ہو گئیی۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یوسف رضا گیلانی لاہور ایئرپورٹ پہنچے تو شدید گرمی کے باعث ان کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی جس کے باعث انہیں فوری طور پر جیل روڈ پر واقع ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز ان کے میڈیکل ٹیسٹ لے رہے ہیں۔

یوسف رضا گیلانی کے پرسنل سیکرٹری کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ان کے ضروری میڈیکل ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں