آج معاہدہ متوقع پاکستان کی آئی ایم ایف سے بیرونی فنانسنگ پرنرمی کی اپیل
آئی ایم ایف کو میمورنڈم فار اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی فراہم کیے جانے کا امکان
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ آج ہونے کا امکان جبکہ آئی ایم ایف کو میمورنڈم فار اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی(ایم ای ایف پی) فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔
ایم ای ایف پی کی منظوری کے فوری بعد اسٹاف لیول معاہدہ اور بورڈ اجلاس ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 6ارب ڈالرکی بیرونی فنانسنگ پر آئی ایم ایف سے نرمی کی درخواست کی ہے، نرمی کے عوض مزید ٹیکس لگانے کی شرط رکھی گئی ہے۔ آئی ایم ایف آج ایم ای ایف پی پر اپنا رد عمل دیگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ایم ڈی آئی ایم ایف کی ملاقات میں پروگرام بحالی پر اتفاق ہوا تھا ۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج ( منگل)سٹاف لیول معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کیلیے بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہو چکی، تمام شرائط پر ڈیڈ لاک تقریباً ختم ہو گیا ہے، آئی ایم ایف شرائط پر سالانہ ایک لاکھ ڈالر پاکستان لانے کی سکیم ختم کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات جاری، اہم پیشرفت کا امکان