یکم جولائی سے 4 اسلامی بچت اسکیمیں متعارف کرائیں گے اسحاق ڈار
سرمایہ کاری کرنے والوں کو 12.84 سے20.80 فیصد تک منافع ملے گا، وزیر خزانہ
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک میں سود سے پاک اسلامی بینکاری اور مالیات کو فروغ دینے اور اس کی حوصلہ افزائی کے لیے شریعت کے مطابق مالیاتی نظام کے نفاذ کے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا تاہم یکم جولائی سے ادارہ قومی بچت 4 اسلامی بچت اسکیمیں متعارف کرائے گا۔
قومی بچت اسکیم کے تحت شریعت کے مطابق مصنوعات متعارف کروانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے معاشی نظام کو سود سے پاک کرنے کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، یکم جولائی سے نیشنل سیونگز کی 4 نئی پروڈکٹس لانچ کر رہے ہیں، بجٹ میں کہا تھا 30 جون تک نئی پروڈکٹس لانچ کریں گے جبکہ ادارہ قومی بچت حکام کا کہنا ہے کہ ادارے نے 4 نئی اسلامی پروڈکٹس کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے، سرمایہ کاری کرنے والوں کو 12.84 فیصد سے 20.80 فیصد تک منافع ملے گا، ثروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ کھولنے پر منافع کی سالانہ شرح 20.80 فیصد ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے شرحِ سود 22 فیصد مقرر کردی
قومی بچت حکام کے مطابق اسلامک ٹرم اکاؤنٹ میں تین سالہ سرمایہ کاری بھی کی جا سکے گی، تین سالہ سرمایہ کاری پرہرچھ ماہ بعد 17.40 فیصد منافع ملے گا، پانچ سال کی مدت کیلئے اسلامک اکاؤنٹ میں سرمایہ کاری کا آپشن بھی موجود ہے قومی بچت حکام کے مطابق ماہانہ بنیاد پرمنافع کی ادائیگی 12.84 فیصد کے حساب سے کی جائے گی۔
ثروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ میں کسی بھی وقت سرمایہ نکالنے کی سہولت ہوگی، اسلامک سیونگ اکاؤنٹ میں ہرماہ 19.50 فیصد تک منافع دیا جائے گا، اکاؤنٹ سے قبل ازوقت رقم نکالنے کی صورت میں ایک فیصد تک چارجز دینا ہونگے۔