چیئرمین پی سی بی کا انتخاب لاہور ہائیکورٹ نے بھی فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے

سماعت اگست کے دوسرے ہفتے تک ملتوی

سماعت اگست کے دوسرے ہفتے تک ملتوی (فوٹو: پی سی بی)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین کے انتخاب رکوانے کی درخواست پر سماعت اگست کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں منگل کے روز پی سی بی چیئرمین کے انتخاب کے حوالے سے درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے وفاقی حکومت، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ذکا اشرف سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے درخواست پر سماعت اگست کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔


مزید پڑھیں: بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی کا الیکشن روک دیا

اسی طرح بلوچستان ہائیکورٹ نے چیرمین پی سی بی کے الیکشن پر حکم امتناع جاری کردیا تھا، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان،جسٹس عامر نواز رانا نے الیکشن روکنے کا حکم دیتے ہوئے 17جولائی تک سماعت ملتوی کردی تھی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے امور الیکشن کمشنر کے حوالے کرنے کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزید پڑھیں: چیئرمین ذکا اشرف جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تنگ آگئے


درخواست گزار عرفان منظور کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ پی سی بی کے معاملات الیکشن کمشنر کےحوالے کرنے کے نوٹیفکیشن کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزات بین الصوبائی رابطہ کے 20 جون کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا، جس میں مینجمنٹ کمیٹی کو مدت مکمل ہونے پر کام سے روک دیا گیا تھا اور بورڈ کے امور الیکشن کمشنر کے حوالے کر دیے گئے تھے۔
Load Next Story