امریکی ریاست فلوریڈا کی جیل میں دھماکے سے 2 قیدی ہلاک 150 سے زائد زخمی
بظاہر ایسا لگتا ہے کہ دھماکا گیس کے باعث ہوا لیکن تحقیقات سے قبل حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا، جیل حکام
امریکا کی جنوب مغربی ریاست فلوریڈا کی ایک جیل میں دھماکے سے 2 قیدی ہلاک جب کہ جیل کے عملے سمیت 150 سے زائد قیدی زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے پینساکولا کی کاؤنٹی جیل میں دھماکے کے باعث جیل کی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 قیدی ہلاک اور جیل کے عملے سمیت 150 سے زائد قیدی زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جب کہ 31 زخمی ایسے ہیں جنہیں صرف معمولی زخم آئے ہیں۔
حکام کے مطابق دھماکے وقت جیل میں 600 قیدی اور سیکیورٹی گارڈ سمیت دیگر عملہ بھی موجود تھا۔ دھماکے سے عمارت کا ایک حصہ منہدم ہونے کے باعث قیدیوں کو دوسرے قید خانوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ دھماکا گیس کے باعث ہوا لیکن تحقیقات سے قبل حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم اس سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔