ورلڈکپ پاکستان نے آئی سی سی اور بھارتی بورڈ سے اپنی شرط منوالی

گرین شرٹس کی سیمی فائنل میں رسائی پر اسٹیڈیم کا مقام تبدیل کیا جائے گا، حکام


ویب ڈیسک June 27, 2023
گرین شرٹس کی سیمی فائنل میں رسائی پر اسٹیڈیم کا مقام تبدیل کیا جائے گا، حکام (فوٹو: ٹوئٹر)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اںترنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سے اپنی شرط منوالی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو ورلڈکپ کے سیمی فائنل میچ سے متعلق اپنے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے قائل کرلیا، سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان نے ممبئی میں ورلڈ کپ کا میچ کھیلنے پر رضامندی ظاہر نہیں کی تھی، اس فیصلے سے آئی سی سی حکام کو ان کے حالیہ دورہ لاہور کے دوران آگاہ کیا گیا۔

آئی سی سی نے 2023 ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کیا، جس میں ممبئی اور کولکتہ کو سیمی فائنل میچوں کے مقامات کے طور پر نامزد کیا گیا تاہم اگر بھارتی کرکٹ ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتی ہے تو اس کا میچ ممبئی میں ہوگا جبکہ اگر پاکستان سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرتا ہے تو وہ کولکتہ میں کھیلے گا۔ پاکستان اور بھارت کے سیمی فائنل کی صورت میں یہ میچ ممبئی کے بجائے کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ہوگا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ شیڈول کا اعلان ہوگیا؛ پاک بھارت میچ کب ہوگا

قبل ازیں سال 1991 میں ہندو انتہا پسند تنظیم کے رہنما بال ٹھاکرے کی شیو سینا پارٹی نے ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم کی پچ پر توڑ پھوڑ کی تھی، جس سے دو دن قبل پاکستان نے ہندوستان میں ایک روزہ سیریز کھیلنی تھی تاہم پاکستان وہ دورہ منسوخ کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاکستان نے ممبئی میں میچ کھیلنے سے انکار کردیا

ماضی میں مذکورہ پارٹی کے تقریباً 25 حامیوں نے نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم پر دھاوا بولتے ہوئے پچ کھودی تھی، اس پچ پر دونوں ٹیموں کو ٹیسٹ سیریز کھیلنا تھی۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ 100 روزہ کاؤنٹ ڈاؤن کا آج آغاز

دوسری جانب ممبئی کے علاوہ پاکستان نے بھی سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر احمد آباد میں کھیلنے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ تاہم بی سی سی آئی اور پی سی بی کے درمیان ایشیاکپ ہائبرڈ ماڈل کو قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں