سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے

طاہر نوید کو ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی جب کہ علیم جعفری کو ڈی آئی جی کرائم برانچ تعینات کر دیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک May 01, 2014
نعیم بروکا کو ڈی آئی جی اسپیشل برانچ اور عبداللہ شیخ کو ڈی آئی جی ایڈمن تعینات کر دیا گیا ہے۔

سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے کیے گئے ہیں اور طاہر نوید کو ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں کیے گئے ہیں۔ سندھ پولیس کی جانب سے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ طاہر نوید کو ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی مقرر کیا گیا ہے جب کہ علیم جعفری کوڈی آئی جی کرائم برانچ تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فرحت جونیجو کو ڈی آئی جی فنانس، نعیم بروکا کو ڈی آئی جی اسپیشل برانچ اور عبداللہ شیخ کو ڈی آئی جی ایڈمن تعینات کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں