انسٹاگرام پر دوستی راولپنڈی کی لڑکی نے کراچی آکر شادی کرلی
نوبیہاتا جوڑے نے تحفظ کے لیے ملیر کورٹ میں درخواست بھی دائر کر دی
انسٹاگرام پر دوستی کرنے والی راولپنڈی کی لڑکی نے کراچی پہنچ کر شادی کرلی جبکہ نوبیہاتا جوڑے نے تحفظ کے لیے ملیر کورٹ میں درخواست بھی دائر کر دی۔
لڑکی نور ہارون نے موقف اپنایا کہ میں نے مستقیم سے پسند کی شادی کی ہے لیکن میرے گھر والے ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا بلکہ اپنی رضا مندی سے شادی کی ہے۔ ہمیں تحفظ دیا جائے اور مقدمہ خارج کیا جائے۔
نوبیہاتا جوڑے نے استدعا کی ہے کہ اہلخانہ سے خطرہ ہے اس لیے تحفظ دیا جائے۔ ہم دونوں کا رابطہ انسٹاگرام پر ہوا تھا لیکن ہمارے خلاف تھانہ صدر روالپنڈی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔