کراچی ڈاکوؤں نےگھر کی دہلیز پر کھڑے شہریوں کو لوٹ لیا

موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان نے دو افراد سے موبائل فون اور 70ہزار روپے چھین لیے۔

فوتو: اسکرین گریب

بقر عید قریب آتے ہی اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ ہورہا ہے، گلشن اقبال وسیم باغ کے قریب گھر کی دہلیز پر کھڑے شہری لٹ گئے۔

تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں کھلے عام اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گلشن اقبال وسیم باغ کے قریب گھر کی دہلیزپرکھڑے دو شہریوں کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔


واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق موٹرسائیکل سوار2 ملزمان جیسے ہی شہریوں کے قریب آکررکے تو انہوں نے خوف کے مارے موبائل فون ان کے حوالے کردیے۔

مسلح ملزمان نے دونوں افراد سے 70 ہزار روپے بھی چھین لیے، ملزمان چند سیکنڈز میں واردات کرکے فرار ہو گئے ۔
Load Next Story