بولان میں خوفناک ٹریفک حادثہ خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 زخمی بھی ہوئے


ویب ڈیسک June 27, 2023
فوٹو: فائل

بلوچستان کے علاقے بولان میں ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بولان میں پنجرہ پُل کے قریب مسافر پک اپ تصادم کے نتیجے میں مکمل تباہ ہوگئی۔

حادثے میں خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے جن کی لاشوں کو ریسکیو حکام کی مدد سے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر سیف اللہ مری نے بتایا کہ حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔